• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح علی خان فلم”سوری بابا“ کی موسیقی ترتیب دینگے

اسلام آباد (ایجنسیاں) گلوکار راحت فتح علی خان اداکار نسیم وکی کی ہدایت کردہ فلم”سوری بابا“ کا میوزک ڈائریکٹ کریں گے۔ گلوکار راحت فتح علی خان نے پاکستانی فلموں کے ساتھ ساتھ بولی وڈ فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے اور اب وہ کامیڈین نسیم وکی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم”سوری بابا“ میں بطور میوزک ڈائریکٹر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگائیں گے، فلم کی کاسٹ کے لیے اداکاروں سے رابطے کیے جا رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی اداکار کے نام کا اعلان نہیں کیا گیا، فلم آئندہ سال عید الفطر پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
تازہ ترین