• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

رانو مونڈل کی بھاری میک اپ میں تصویر مذاق کا نشانہ بن گئی

بھارتی خاتون رانو مونڈل کی گلوکاری اور میک اپ کی سوشل میدیا پر دھوم


لکھنؤ (مانیٹرنگ ڈیسک)) گلوکارہ رانو مونڈل کی تصویر ٹوئیٹر پر وائرل ہوگئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے چہرے پر بھاری میک اپ کیا ہے۔

اترپردیش میں ایک بیوٹی پارلر کے افتتاح کیلئے جب وہ پہونچی تو ان کا چہرہ بھاری میک اپ سے بھرا ہوا تھا۔

ٹوئیٹر استعمال کرنے والوں نے ان کا مذاق اڑایا اور کہا کہ وہ اپنے تعلق سے بہت کچھ جانتی ہیں لیکن عوام کو ان پر ہنسنے کی ضرورت نہیں ہے۔

زمین سے آسمان کی بلندیوں کو چھونے والی رانو مونڈل کی قسمت ایک ویڈیو نے بدل دی۔

آج رانو مونڈل کو بھارت کا بچہ بچہ جانتا ہے اورصرف بھارت میں ہی نہیں رانو کی مدھر اور سریلی آواز کے دیوانے پاکستان میں بھی موجود ہیں۔ رانو مونڈل کے گھر والوں نے ان کی شادی ممبئی میں رہنے والے شخص سے کروادی جس کے بعد وہ کولکتہ چھوڑ کر ممبئی آگئیں۔

ممبئی میں ان کے شوہر بولی وڈ کے مشہور اداکار فیروز خان کے گھر کام کرتے تھے اور رانو نے بھی فیروز خان کے گھر کام کیا۔ فیروز خان نے بھی رانو مونڈل کی آواز کو سنا تھا لیکن کوئی توجہ نہیں دی ۔ اسی عرصے میں رانو مونڈل کے شوہر کا انتقال ہوگیا جس کے بعد وہ واپس کولکتہ چلی گئیں۔

شوہر کے مرنے کے بعد گھر میں کوئی کمانے والا نہیں تھا لہذا اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر گانا گانا شروع کیا اور اسٹیشن پر ہی گانا گاتے گاتے رانو کے بالوں میں سفیدی آگئی اوروہ بوڑھی ہوگئیں۔

رانو مونڈل کی قسمت نے اس وقت پلٹی کھائی جب بولی وڈ کے جانے مانے موسیقار اور میوزک پروڈیوسر ہمیش ریشمیا کی نظر ان پر پڑی اورانہوں نے رانو مونڈل کو اپنی فلم میں گانا گانے کی آفر کی۔

ہمیش ریشمیا کی فلم میں گانا گانے سے نہ صرف رانو کی زندگی بدل گئی بلکہ ان کا حلیہ بھی بدل گیا اوراب رانو کسی گمنام ریلوے اسٹیشن پر گانا گانے والی بوڑھی عورت نہیں بلکہ بولی وڈ کی بڑی گلوکارہ بن گئی ہیں۔

یہاں تک کہ انہیں رانا گھاٹ کی ’’لتا منگیشکر‘‘ کہا جارہا ہے۔

تازہ ترین