• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت کا حامل تسلیم کر لیا

کراچی (نیوزڈیسک )امریکا نے یہودی بستیوں کو قانونی حیثیت کا حامل تسلیم کر لیا،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ اُن کا ملک اسرائیلی بستیوں کو "بین الاقوامی قانون کے ساتھ متصادم" شمار نہیں کرتا۔پیر کو پومپیو کا کہنا تھا کہ "قانونی بحث کے تمام تر زاویوں کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد امریکی انتظامیہ اس بات پر موافقت رکھتی ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے شہری بستیوں کا قیام اپنے طور پر بین الاقوامی قانون کی مخالفت نہیں ہے"۔
تازہ ترین