• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوسٹ گارڈز کی مختلف کارروائیوں میں منشیات ودیگر سامان برآمد،تارکین وطن سمیت چھ افرادگرفتار

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوسٹ گارڈزنے اوتھل میںمختلف کارروائیوں کرتے ہوئےبھاری مقدار میں منشیات ، چھالیہ، گٹکا، غیر ملکی ٹائر، کپڑا، اسلحہ ایمونیشن برآمد کرکے تارکین وطن سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیاکوسٹ گارڈز ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل کوسٹ گارڈز بریگیڈیئرثاقب قمر کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ منشیات اسمگل کوشش کی جا رہی ہے جس پر متعلقہ کمانڈر ز کو چیکنگ مزیدسخت کرنے اور مشکوک مقامات کی نگرانی کی ہدایت کی گئی جس پر گزشتہ روز کوسٹ گارڈز اوتھل نے دوران گشت اوتھل شہرسےسب سے لدے دس ٹرکوں سے 193 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس ‘ ناکہ کھاری چیک پوسٹ پرمختلف گاڑیوں سے 3,285 کلو گرام چھالیہ،920پیکٹ انڈین گٹکا، 685پیکٹ نسوار، 76بیگز چائنا سالٹ،17 ٹائرز اور غیر ملکی کپڑا برآمدکرلیا جبکہ کراچی میں سپر ہائی وے کے قریب چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران کوچ میں سوار مسافر سے01عدد 30بور پسٹل اور02عدد خالی میگزین برآمد کرکے مسافر کو گرفتارکر لیااسی طرح گوادر،پاک ایران بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے5تارکین وطن گرفتارکیا۔جو غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانیکی کوشش کر رہے تھے۔ ذرائع نے بتایا کہ پکڑی جانے والی متفرق اشیاءاور منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 222.16/-ملین روپے ہے۔
تازہ ترین