• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم وتحقیق میں پروفیسر علوی ایوارڈ کی تقسیم وظائف

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی کے ادارہ تعلیم و تحقیق میں پروفیسر علوی ایوارڈ کی تقسیم وظائف کی تقریب منعقد کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر ادارہ تعلیم و تحقیق پروفیسر ارشد علی، پروفیسر ارباب خان آفریدی ، ڈاکٹر عذرا قریشی ، گلالئی ، پروفیسر ظفر قریشی او شیر زادہ نے اپنے خطاب میں ادارہ تعلیم و تحقیق کے فروغ میں پروفیسر عبدالحئی علوی کی جامعہ پشاور کی تاسیسی دہائی کے دوران خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقید پیش کیا۔ ڈاکٹر عذرا قریشی نے اپنے والد مرحوم پروفیسر عبدالحئی علوی کی خدمات کے از سر نو احیاء کے طور پر ادارہ تعلیم و تحقیق کی بی ایڈ سمسٹر کے چوتھے چھٹے اور آٹھویں سمسٹر کی بالترتیب ٹاپر سٹوڈنٹس زارا احسان ، عائشہ اور حافظہ انعم بلقیس کو نقد ایوارڈ سے نوازا جبکہ حافظہ انعم بلقیس کو گولڈ میڈل سے بھی نوازا ۔
تازہ ترین