آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سندھ میں ٹماٹر کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں

سندھ کےمختلف شہروں میں ٹماٹروں کی قیمتیں نیچے نہ آسکیں، نئی فصل مارکیٹ میں آناشروع ہو گئی لیکن دام اب بھی آسمانوں سے باتیں کر رہے ہیں۔

سندھ کے زرعی اور ٹماٹروں کی پیداوار والے ضلع بدین میں نئی فصل اب مارکیٹ میں آناشروع ہوگئی ہے، لیکن مانگ زیادہ ہونے اور سپلائی کم ہونے کی وجہ سے اب بھی ٹماٹروں کی قیمت میں واضح فرق نہیں آیا ہے۔

جیکب آباد، شکارپور اور کشمور میں ٹماٹر 300 سے 320 روپےفی کلو میں فروخت ہو رہا ہے، حیدرآباد میں ٹماٹر 280 سے 300 روپے فی کلوکی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔

سکھر میں 200سے240 روپے فی کلو میں جبکہ گھوٹکی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر کی قیمت 160سے 180 اور عام مارکیٹ میں 200 روپے فی کلو فروخت جاری ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید