آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل12؍ربیع الثانی 1441ھ 10؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ہمایوں سعید کا 1ماہ 18دن بعد اپنے مداح کو جواب

اداکار ہمایوں سعید نے ایک ماہ  اٹھارہ دن بعد اپنے خاص مداح کو جواب دے کر اُس کو خوش کردیا۔

پاکستان ڈرامہ و فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے گزشتہ روز اپنے ایک خاص مداح کو 1 ماہ 18 دن بعد جواب دے کر اُس کو خوش کردیا۔

فرحان ملک نامی مداح نے رواں سال  پہلی اکتوبر کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ہمایوں سعید کے نام ایک پیغام جاری کیا تھا جس میں اُنہوں نے ہمایوں سعید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’اسلام علیکم! بھائی آپ کیسے ہیں؟ میرا نام فرحان ملک ہے اور میں ایک معذور شخص ہوں، میں نہ بیٹھ سکتا ہوں، نہ کھڑا ہو سکتا ہوں اور نہ ہی چل سکتا ہوں، آپ کو میری تصاویر میں یہ واضح طور پر نظر آرہا ہوگا۔‘

فرحان ملک نے لکھا کہ ’میں  1998 سے آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، مہربانی کرکے مجھے جواب ضرور دیجیے گا، جزاک اللّہ۔‘

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے مداح کے ٹوئٹ کا گزشتہ روز جواب دیا اُنہوں نے لکھا کہ ’آپ کا بہت شکریہ، فرحان ہمیشہ خوش رہو۔‘

ہمایوں سعید کے اِس ٹوئٹ کے بعد فرحان ملک نے ٹوئٹ کیاکہ’الحمداللّہ آج میں بہت خوش ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرے بچپن کے پسندیدہ اداکار نے مجھے جواب دیا ، جزاک اللّہ آپ نے میرا دن بنادیا، میں آپ سے ملنا چاہتا ہوں اور میری پوری فیملی بھی آپ کی مداح ہے۔‘

فرحان ملک کے اِس ٹوئٹ پر ہمایوں سعیدنے جواب دیا کہ ’بھائی انشا اللّہ ہم بہت جلد ملیں گے۔‘


انٹرٹینمنٹ سے مزید