• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ


وزیراعظم عمران خان کی حکومت نے اپنی اتحادی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو ان کے تحفظات سنے گی۔

وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ شہزاد ارباب اور جہانگیر ترین نے اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ ( ایم کیو ایم ) پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں حکومتی کمیٹی نے اتحادی جماعت کے کراچی پیکیج سمیت دیگر اہم معاملات پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات میں پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت ایک اور اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

تازہ ترین