• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثنا نے ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللّٰہ نے ضمانت پر رہائی کےلیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

عدالت نے درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، جسٹس چوہدری مشتاق احمد جمعرات کی صبح سماعت کریں گے ۔

رانا ثنا اللّٰہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت پر سخت تنقید کی وجہ سے سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اُن کیخلاف منشیات کامقدمہ بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔

ن لیگی ایم این اے نے درخواست میں انسداد منشیات کی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت ان کی درخواست ضمانت مسترد کی گئی تھی۔

رانا ثنا اللّٰہ نے مزید کہا کہ ایف آئی آر تاخیر سے درج کی گئی جو مقدمے کو مشکوک ظاہر کرتی ہے، ایف آئی آر میں 21 کلو ہیروئن اسمگلنگ کا لکھا گیا جبکہ بعد میں اس کا وزن 15 کلو ظاہر کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ منشیات کیس میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

تازہ ترین