• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ساؤتھ ایشین گیمز میں 305 رکنی دستہ حصہ لے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اگلے ماہ نیپال میں ہونے والے ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کا 305 رکنی دستہ حصہ لے گا، دستے کی سمری منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔ پاکستان اولمپک ایسو سی ایشن نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو یکم دسمبر سے نیپال میں منعقدہ 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں شرکت کیلئے 423 ارکان پر مشتمل دستہ بھجوانے کی درخواست کی تھی ۔ حکام نےسیف گیمز میں شرکت کیلئے 9کروڑ کے اضافی فنڈز جاری کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔ ذرائع کے مطابق اضافی 118پلیئرز اور آفیشلز کی سیف گیمز میں شرکت کیلئے فیڈریشنز کو اخراجات کا خود برداشت کرنے ہونگے ۔

تازہ ترین