• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی بیوروکریسی کی گریڈ بائیس میں ترقیاں مزید التواء کا شکار، افسران میں اضطراب

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر)وفاقی بیوروکریسی کی گریڈ بائیس میں ترقیاں مزید التواء کا شکار ہوگئی ہیں ،ذرائع کے مطابق 25 اکتوبر کو موخر ہونیوالےہائی پاور بورڈ اجلاس کی تاریخ کا تاحال فیصلہ نہیں ہوسکا جس کی وجہ سے تقرری کے منتظر افسروں میں اضطراب پا یا جا تا ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ بیوروکریٹس کے ہائی پاور بورڈ کے شیڈول کیلئے وزیر اعظم آفس سے رابطے جاری ہیں ، ذرائع کے مطابق ہائی پاور بورڈ کے التواء کی وجہ سے گریڈ بیس اور اکیس کیلئے سنٹرل سلیکشن بورڈ اجلاس بھی تاخیر کا شکار ہونیکا خدشہ ہے۔
تازہ ترین