آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

پشاور یونیورسٹی کے شعبہ فارسی اور خانہ فرہنگ ایران کے زیر اہتمام کتابی نمائش

پشاور (خصوصی نامہ نگار) جامعہ پشاور کے شعبہ فارسی اور خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران پشاور کے زیر اہتمام دو روزہ کتب نمائش اور کتاب رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی دو روزہ کتب نمائش کاافتتاح پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر پروفیسر فخر الاسلام اور خانہ فرہنگ پشاور کے ڈائریکٹر مہران اسکندریان نے کیا ۔ اس موقع پر شعبہ فارسی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف حسین ، ڈپٹی قونصل جنرل سید ابراہیم دھنیدی اور چیف پراکٹر ڈاکٹر انور سعید بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر فخر الاسلام نے کتب نمائش کو جامعہ پشاور کے طلباء و طالبات کیلئے قیمتی اثاثہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ نمائش میں طلبہ کو مولانا جلال الدین رومی ، شاہ تبریز اور فارسی ادب کی گران قدر ہستیوں کے ادبی و علمی شاہ پاروں سمیت ایران جیسے قدیم ملک کے جغرافیہ ، تاریخ اور خلافت عثمانیہ سے لے کر مغلیہ سلطنت پر اثرات سمجھنے میں مدد مل سکے گی ۔ بعد ازاں پرو وائس چانسلر پروفیسر جوہر علی نے اپنے دورے کے موقع پر خانہ فرہنگ ایران پشاور کی جانب سے چھاپے گئی کتاب’’اسلامی وحدت اور اسلامی بیداری‘‘ کی اردو زبان میں رونمائی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی انہوں نے کتاب کو حالیہ تناظر میں امت اور علاقائی ممالک کیلئے ایک نادر تحفہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کتاب سے طلباء و طالبات کو

ایک نیا زاویہ خیال میسر آسکے گا ۔

پشاور سے مزید