• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متحدہ عرب امارات میں آج بھی بارش کا امکان ہے، جس کے پیش نظر ڈرائیوروں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی گئی ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب جمعرات تک مزید بارشیں متوقع ہیں۔

متحدہ عرب امارات ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈوائزری جاری کی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ بارش کے دوران ڈرائیونگ میں احتیاط برتی جائے اور ڈرائیور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں تاکہ کسی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔

عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش


گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ہوئی تھی جس کے بعد سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا تھا ۔

تازہ ترین