• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: تین سالہ بچے کی کھڑکی سے گراؤنڈ فلور پر سیف لینڈنگ

چین: تین سالہ بچے کی کھڑکی سے گرائونڈ فلور پر سیف لینڈنگ


چین کے شرارتی بچوں کے قصے آئے دن خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں لیکن اس3 سالہ ننھے جانباز نے گراؤنڈ فلور پر آنے کے لیے کھڑکی کو راستہ بنا لیا۔

جی ہاں چین کی مجیانگ کاؤنٹی میں ایک ماں اپنے 3سالہ بچے کو گھر میں سوتا چھوڑ کر نیچے اپنی دکان میں آگئی۔

تاہم ننھے میاں سو کر اٹھے تو گھر خالی دیکھ کر ماں کی تلاش میں نکل پڑے اور کھڑکی کے راستے نیچے آنے کی کوشش میں پہلے لٹکے اور پھر نیچے شیڈ پر آگرے۔ نیچے سے گزرتے لوگوں نے ننھے میاں کو باحفاظت نیچے اتار لیا۔

تازہ ترین