• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیرر گروپوں کیخلاف آپریشن میں 61گینگسٹرز گرفتار

راولپنڈی( سٹاف رپورٹر )ٹیرر گروپوں کے خلاف آپریشن کے دوران قانون شکنی کی سنگین وارداتیں کرنیوالے20گروپوں کے 61 گینگسٹرز گرفتار کر لئے گئے۔ سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے ٹیرر گروپوں کے خلاف آپریشن کی پراگرس کے حوالے سے میٹنگ کی۔ ڈویژنل ایس پیز کی طرف سے سی پی او کو بتایا گیا کہ راولپنڈی پولیس نے معاشرے کے لئے خوف کی علامت بننے والے20’’ٹیرر گروپوں‘‘ کے61گینگسٹرز گرفتار کئے۔سی پی او کو بتایا گیا کہ گینگسٹرز کی گرفتاری سے ان کے سہولت کاراورساتھی روپوش ہو گئے ہیں،سی پی او فیصل رانا نے ان گینگسٹرز کی گرفتاری پر راولپنڈی پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تازہ ترین