• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر کےعوام کی آزادی کیلئے جہاد کااعلان کیاجائے،کشمیر کانفرنس

لاہور( وقائع نگار خصوصی )جمعیت علماءپاکستان کے زیر اہتمام کشمیر کانفرنس ہوئی۔ کانفرنس سے جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر،حافظ نصیر احمد نورانی ،مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی ،محمد ارشد مہر ، مولانا محمد سلیم اعوان ،سجاد حیات رضوی نے خطاب کیا ۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ قاری محمد زوار بہادرنے کہاکہ حکمرا ن مقبوضہ کشمیر کے عوام کی آزادی کے لیے عملی اقدامات کریں کشمیر ی عوام کو ظلم سے نجات کے لئے جہا د کا اعلان کیا جا ئے کہ بھارت کو سبق سکھانے اور کشمیر کوآزاد کروانے کا واحدراستہ صرف جہاد ہے ۔ انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں 110روز سے مسلسل کرفیو،9 لاکھ افواج اور آرایس ایس کی موجودگی میں خواتین کی بے حرمتی اور کشمیریوں کی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جہاد کا اعلان کرے تو لاکھوں پاکستانی نوجوان کشمیری بھائیوں کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے کو تیار ہیں ۔ انہوں نےکہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیری بھائیوں کی آزادی کے لئے پاکستان کا بچہ بچہ اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہادے گا۔بھارت نے 72سالوں سے مقبوضہ کشمیر پرناجائز قبضہ کررکھا ہے اور کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہاہے اور کشمیری عوام دنیا کی تاریخ کے بدترین ظلم و ستم کا سامنا کررہے ہیں۔
تازہ ترین