• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بی ایچ یو بڈھ بیر دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ

پشاور (خصوصی نامہ نگار ) پولیو مہم کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ میں جلائے جانے والے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) بڈھ بیر کو دوبارہ تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے حکومت نے اس سلسلے میں پی سی ون کی تیاری کے لئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی ہیں بی ایچ یو کےعملے کوقریبی علاقے میں واقع دوسرے بی ایچ یوبھیجنے کا حکم دیا گیا ہےجو تاحکم ثانی وہاں فرائض انجام دے گاڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور کو بھی فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 22 اپریل کوایک نجی سکول میں بچوں کی حالت پولیو قطروں سے خراب ہونے کے پروپیگنڈہ کے نتیجے میں مقامی لوگ مشتعل ہوگئے جنہوں نے مذکورہ بی ایچ یو پر حملہ کیا تھا اور ایک یونٹ کو آگ لگائی تھی پولیس نے درجنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج اور پروپیگنڈہ کرنے والے ملزم کو گرفتارکیا تھا اب مرکز صحت کو دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
تازہ ترین