• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریڈ زون میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی سول لائن تھانے میں مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ریڈ زون میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کے واقعہ کا مقدمہ سول لائن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس نے گاڑی کی معلومات کے لیے محکمہ ایکسائز سے تفصیلات طلب کرلی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سول لائن تھانے کی حدود ریڈ زون میں جعلی نمبر پلیٹ کی گاڑی کی موجودگی کی خبر پھیلنے کے بعد پولیس نے اسکی تلاش کا عمل شروع کیا اور واقعے کا مقدمہ 419اور 420کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ۔
تازہ ترین