• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واضح کرنا چاہتا ہوں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا پیغام نہیں دیا گیا، علامہ ناصر عباس

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا پیغام نہیں دیا گیا۔

علامہ ناصر عباس نے کہا کہ اگر بانی سے ملاقات کا پیغام کسی کو دیا بھی گیا تو ہم تک نہیں پہنچایا گیا، ہمارے پاس موبائل بھی ہیں، واٹس ایپ بھی ہیں، ہم پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے تھے۔

اپوزیشن لیڈر سینیٹ نے کہا کہ ہمارے ساتھ اسپیکر یا ان افراد کا بات کرنا کیا کوئی مشکل تھا، ہمیں آ کر خود بتا دیتے کہ بانی سے ملاقات کروانی ہے، آج بھی کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی جائے۔

قومی خبریں سے مزید