• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسبین ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کی پہلی اننگز کے جواب میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک بغیر کوئی وکٹ گنوائے 100رنز بنا لئے۔ ڈیوڈ وارنر52 اور جو برنز41 کے اسکور پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف اچھا آغاز


آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز پراعتماد اور جارحانہ انداز میں کیا اور دونوں اوپنرز نےمیدان کے چاروں طرف عمدہ اسٹروکس کھیلے۔ پاکستان کی جانب سے اب تک 25 اوورز کرائے جا چکے ہیں۔

گزشتہ روز پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم پہلے روز 240 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے اسد شفیق نے سب سے زیادہ 76 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین