• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر میں بین الاقوامی فلم فیسٹول کا آغاز


مصر کے دارلحکومت قاہرہ میں 41 بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز ہوا جہاں قاہرہ کے اوپرا ہاوس میں ستاروں کی کہکشاں اتر آئی۔

میلے کا آغاز رابرٹ ڈی نیرو اور ال پاچینو کی اداکاری سے سجی مارٹن اسکورسز کی فلم دی ائرش مین سے ہوا۔

مداح میلے میں چین، امریکا اور ایران سمیت 63ممالک کی 153فلموں اور 35 فلموں کے پریمئرز سے محظوظ ہوسکیں گے۔

فلم فیسٹیول میں بہترین فلم، ڈائریکٹر، اسکرین پلے، اداکار، اداکارہ کو ایوارڈز بھی د یئے جائیں گے۔

یہ فلمی میلا 29 نومبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین