آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ13؍ربیع الثانی 1441ھ 11؍دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فیس بک اور گوگل پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کا الزام

فیس بک اور گوگل پر ایمنسٹی انٹر نیشنل کا الزام


انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے گوگل اور فیس بک پر صارفین کی ذاتی معلومات فروخت کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کا الزام ہے کہ یہ کمپنیاں نگرانی کر کے شہریوں کی ذاتی معلومات جمع کرتی ہیں، پھر ان معلومات کو 'اشتہاری اور کاروباری اداروں کے ہاتھوں فروخت کرتی ہیں۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے یورپی یونین سے فیس بک اور گوگل کی بے لگام طاقت کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق گوگل، فیس بک سمیت سوشل میڈیا کی کمپنیوں اور انٹرنیٹ کی ویب سائٹس کی طرف سے فراہم کردہ سروسز کی اہمیت کے باوجود لوگوں کو انہیں استعمال کرنے کی قیمت چکانا پڑ رہی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید