• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کارکن کے اعزاز میں تقریب

پاکستانی کارکن محمد حفیظ مملکت کی کمشنری افلاج میں چالیس برس مقیم رہے جہاں انہوں نے وزارت ماحولیات و پانی میں خدمات انجام دیں۔خدمات سے سبکدوش ہونے پر وزارت کے ساتھیوں نے ان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا، جس میں تمام ریجنل افسران اوراہلکاروں نے شرکت کی۔

پاکستانی کارکن محمد حفیظ شریف اپنے سعودی ساتھیوں کی جانب سے منعقدہ الوداعی تقریب میں آبدیدہ ہو گئے۔ساتھیوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’ سعودی عرب کے لیے ہمیشہ دعا گو ہوں۔ مملکت کی یادیں میرے دل میں ہمیشہ تازہ رہیں گی ۔ یہاں مجھے بے حد خلوص اور پیار ملا جسے میں کبھی فراموش نہیں کر سکتا‘‘۔

تقریب کی وڈیوسوشل میڈیا پر غیر معمولی طور پر وائرل ہو گئی جسے چند گھنٹوں میں 24 ہزار سے زائد افراد نے دیکھا ۔محمد حفیظ کے لیے خصوصی طور پر سعودی لباس تیار کیا گیاتھا۔ عربی لباس پہن کر انہوں نے تقریب سے خطاب کیا اور مملکت میں گزری یادوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا دل بھر آیا۔ تقریب کے اختتام پر تمام شرکاء نے مل کر کیک کاٹا اور رخصت ہونے والے اپنے ساتھی کو یادگاری تحائف بھی دیئے ۔ 

تازہ ترین