• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھولوں سے دُنیا کا سب سے بڑا قالین بنانے کا عزم

دبئی میں ہزاروں افراد دُنیا کا سب سے بڑا قالین بنانے میں مصروف


دبئی میں ہزاروں افراد 50 ٹن سے زائد رنگ برنگے پھولوں سے 1 لاکھ اسکوائر فٹ قالین بنانے میں مصروف ہوگئے۔

رنگ برنگے پھول تو سب ہی کو پسند ہوتے ہیں جن کی دلفریب مہک آب و ہوا کو ناصرف تروتازہ کر دیتی ہے بلکہ ایک خوبصورت منظر بھی پیش کرتی ہے۔ 

دبئی میں انہی خوبصورت مہکتے پھولوں سے دُنیا کا سب سے بڑا فلاوور کارپٹ تیار کیا جارہا ہے۔

دبئی میں دُنیا کا سب سے بڑا پھولوں کا قالین کے ریکارڈ کا عزم لئے ہزاروں افراد پارکنگ ایریا میں پہنچ گئے ہیں۔ بچوں ،بڑوں اور بزرگوں سمیت 5 ہزار سے زائد افراد سات مختلف رنگوں کے 50 ٹن سے زائد پھولوں سے 1 لاکھ اسکوائر فٹ قالین بنانے میں مصروف ہیں۔

واضح رہے کہ پھولوں کے قالین کی تکمیل کے بعد اسے باقاعدہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا جائے گا۔ 

تازہ ترین