بہاولپور کے چڑیا گھر میں ایک دن میں 6 نایاب جانور ہلاک ہوگئےہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر، محمد عباس بہاولپور محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ چڑیا گھر سے لال سوہانرا نیشنل پارک میں منتقلی کے دوران تین نیل گائے مرگئیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کے مطابق نیل گائے کو منتقلی کے دوران بے ہوش کیا گیا تھا جو ہائی ڈوز سے ہلاک ہوئیں ہیں۔
ذرائع محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ بہاولپور میں نیل گائے خوف کی وجہ سے ہلاک ہوئی ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تین دیگر نایاب بیمار جانور بھی ایک ہی دن میں مرگئے ہیں۔
ذرائع چڑیا گھر بہاولپور کا کہنا ہے کہ بیمار جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے موت واقع ہوئی ہے۔
کیوریٹر عثمان بخاری کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر موت کی اصل وجہ سامنے آجائےگی۔