مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکریٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان 23 بینک اکاؤنٹس کی رسدیں پیش کریں۔
میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان ملین ڈالرز کی رسدیں چھپانے کے بجائے ان کی رسیدیں پیش کریں۔
انہوں نے کہا کہ قوم جاننا چاہتی ہے کہ 23 بینک اکاؤنٹس الیکشن کمیشن سے کیوں چھپائے گئے؟
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان کو 23 اکاوئنٹس کے ملین ڈالر کا حساب دینا پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے احتساب کی باری ہے، ہمیں تو اب پتا چلا کہ دوسروں کو چور کہنے والا خود چور ہے۔