• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس پر پارٹی کو تسلی دے رہے ہیں، زاہد خان

وزیراعظم فارن فنڈنگ کیس پر پارٹی کو تسلی دے رہے ہیں، زاہد خان


عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ترجمان زاہد خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پارٹی کو تسلی دے رہے ہیں کہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں۔

ایک بیان میں زاہد خان نے سوال کیا کہ خان صاحب اگر فارن فنڈنگ کیس میں کچھ نہیں ہے تو یہ معاملہ 5 سال سے کیوں لٹکایا ہوا ہے؟

انہوں نے استفسار کیا کہ اگر عمران خان نے چوری نہیں کی تو چھپا کیوں رہے ہیں؟ وہ فنڈنگ کی پرچیاں قوم کے سامنے لے آئیں۔

زاہد خان نے مزید کہا کہ عمران خان پارٹی اسکروٹنی کمیٹی کے کیوں مخالف ہیں؟ غیر ملکی فنڈنگ کیس کا اوپن ٹرائل کرائیں تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے۔

اے این پی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت سابق صدر آصف زرداری اور اپوزیشن کی بڑی جماعت پیپلز پارٹی کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔

تازہ ترین