• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کاغیر فعال ہو ناحکومت کی ناکامی ہوگی، اکبر ایس بابر

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا غیر فعال ہونا حکومت کی ناکامی ہوگی۔ ایک انٹرویو میں کہاکہ حکومت دعوے تو کرتی ہے لیکن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی، کئی جماعتوں کے فنڈنگ کیس ایک ساتھ سننے کی درخواست تاخیری حربہ ہوگا۔ اس صورتحال سے نمٹنے کی تیاری ہے، قانونی راستے موجود ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں اگر مدینہ کی ریاست ہوتی تو وزیراعظم استعفیٰ دیتے۔ فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے اکبر ایس بابر نے بتایا کہ یہ کیس بہت عرصے سے چل رہا ہے، تمام شواہد مکمل ہوچکے ہیں، اسکروٹنی کمیٹی کے 42 اجلاس ہوچکے ہیں، وقت آگیا ہے اس کیس کا فیصلہ آجائے۔
تازہ ترین