• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین: ننھا ٹائیگرپہلی بار عوام کے سامنے پیش

چین: ننھا ٹائیگرپہلی بار عوام کے سامنے پیش


چین کے چڑیا گھر میں ننھے ٹائیگر کو پہلی بار عوام کے سامنے پیش کردیا گیا ہے، جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد چڑیا گھر کا رُخ کر رہی ہے۔

چین کے صوبے Guangdong کے شہر Shaoguan کے ٹائیگر بریڈنگ ریسرچ بیس سینٹر میں چار ماہ کے ننھے ٹائیگر کی شرارتوں نے جہاں چڑیا گھر کی رونقوں میں اضافہ کردیا ہے وہیں انتظامیہ کی جانب سے اُسکی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے اور خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔

چھوٹے چھوٹے قدم اُٹھاتا شرارتیں کرتا ننھا ٹائیگر عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جسے دیکھ کر لوگ نہ صرف خوش ہو رہے ہیں بلکہ تصاویر اور ویڈیوز بھی بنا رہے ہیں۔

تازہ ترین