• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہ

مفتی کفایت اللّٰه اور بیٹوں پر نامعلوم افراد کا حملہ


جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللّٰه اور انکے بیٹوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس سے وہ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بیدڑہ انٹرچینج کے قریب نامعلوم ملزمان نے مفتی کفایت اللّٰه کی گاڑی کو ٹکر مار کر روکا اور 5 افراد نے آہنی راڈ سے حملہ کر کے مفتی کفایت اللّٰه، انکے 2 بیٹوں اور ایک ساتھی کو زخمی کردیا۔

حملے میں مفتی کفایت اللّٰه کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا، تمام زخمیوں کو کنگ عبداللّٰه ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

تازہ ترین