• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

عارضہ قلب سے وزن کی کمی تک مفید ’انجیر‘

خشک میوہ جات میں شمار کیے جانے والا جنت کا پھل ’ انجیر ‘ ہر موسم میں دستیاب ہوتا ہے، ویسے تو ہر ڈرائی فروٹ میں قدرت نے صحت کا خزانہ رکھا ہے مگر انجیرکے فوائد بے شمار ہیں۔

ماہرین غذائیت کے مطابق انجیر میں بے شمار منرلز اور وٹامن اے ، سی ، بی، کے، پوٹاشیم ، زنک، کوپر ماگنیز سمیت آئرن بھی پایا جاتا ہے ، انجیر اینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات بھی رکھتا ہے ، اس میوے کے استعمال سے کئی طبی فوائدحاصل ہوتے ہیں جن میں قوتِ مدافعت کا مضبوط ہونا، دل کی بیماریوں سے بچاؤ، جوڑوں کے درد میں آرام اور وزن میں کمی شامل ہے ۔

انجیر کے طبی فوائد

پوٹاشیم سے بھرپور انجیر پورے جسم میں خون کی صحیح طرح سے ترسیل کو یقینی بناتیہے، نظام ہاضمہ کو مضبوط بناتی ہے ، فائبر کی غیر معمولی مقدار پائے جانے کے باعث اسے کھانے سے معدہ جلدی بھر جاتا ہے اور تا دیر بھوک کا احساس نہیں ہوتا ۔

دل کی صحت کے لیے مفید

انجیر میں فینول ، اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ پائے جانے کے سبب دل کی شریانوں کو مضبوطی ملتی ہے، انجیر میں موجود فیٹی ایسڈ شریانوں میں خون جمنے سے روکتا ہے جس سے دل کی دیگر بیماریوں سمیت دل کے درد سے بھی بچاؤ ممکن ہے ۔

وزن میں کمی اور اضافے کا سبب

انجیر کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے اور اگر اسے دودھ میں بگھو کر یا ملک شیک بنا کر استعمال کیا جائے تو کمزوری دور ہوتی ہے جبکہ وزن میں اضافہ ہوتا ہے، یہ خون کے نئے خلیوں کو بننے میں مدد فراہم کرتا ہے، خون کی کمی کا شکار افراد کے لیے بہترین آپشن ہے۔

صحت مند میٹھا

اگر آ پ میٹھے کے انتہائی شوقین ہیں تو آرٹیفیشل میٹھا صحت سمیت دانتوں کو بھی خراب کر سکتا ہے، انجیر میں قدرت اور غیر معمولی مٹھاس پائے جانے کے سبب اسے میٹھے کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

کیلشیم کا بہترین ذریعہ

انسانی جسم کو روزانہ کی بنیاد پر 1 ہزار ملی گرام کیلشیم کی ضرورت ہوتی ہے ، جسم خود کیلشیم نہیں بناتا بلکہ اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہمیں غذاؤں کا استعمال کرنا پڑتا ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ کیلشیم کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے کوئی خصوصی غذا یا روزانہ دودھ کا استعمال نہیں کرتے ہیں، اس ضرورت کو پورا کر نے کے لیے انجیر بہترین غذا ہے ۔

تازہ ترین
تازہ ترین