اسلام آباد (این این آئی)بدھ کو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کی دوبارہ سماعت شروع ہوئی تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا پر غلط چلا کہ ہم نے ازخود نوٹس لیا ہے،
میڈیا کو سمجھ نہیں آئی تھی کہ ہم ریاض حنیف راہی کی درخواست پر ہی سماعت کر رہے ہیں۔
سماعت میں چیف جسٹس نے اس معاملے پر واضح کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا گمشدہ درخواست گزار کا علم ہوا؟ اس پر عدالت میں موجود ریاض حنیف راہی کو روسٹرم پر بلایا گیا۔
روسٹرم پر آنے کے بعد چیف جسٹس نے پوچھا کہ ریاض راہی صاحب آپ کہاں رہ گئے تھے، گزشتہ روز آپ تشریف نہیں لائے، ہم نے آپ کی درخواست زندہ رکھی، جس پر ریاض راہی نے کہا کہ حالات مختلف پیدا ہوگئے ہیں۔
اس پر چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ہم انہی حالات میں آگے بڑھ رہے ہیں، آپ تشریف رکھیں۔