• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں؟ چھوئی موئی کے پودے چھونے پر اپنے پتے کیوں بند کرتے ہیں ؟

اسد خان

جواب : جاندار اپنی اندرونی اور بیرونی تبدیلیوں کے خلاف ردعمل کا اظہار کرتے ہیں مثلا آپ ایک چونٹی کو ٹچ کریں تو وہ اپنی رفتار تیز کر لے گی اگر کوئی سانپ وغیرہ ہو تو وہ اگے سے حملہ آور بھی ہو سکتا ہے اسی طرح پودے بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہیں آپ میں سے اکثر لوگوں نے چھوئی موئی( Touch me Not ) کے پودے کا نام سنا ہو گا اگر اس کو ٹچ کیا جائے تو وہ فورًا اپنے پتے بند کر لیتا ہے ایسا وہ کیسے کر لیتا ہے ؟

چھوئی موئی کے پتے sensitive ہوتے ہیں ٹچ کرنے کے لحاظ سے -جب انہیں چھوا جاتا ہے تو pulvinus کے سیلز میں turgor تیزی سے تبدیل ہوتا ہے ان سیلز سے پانی تیزی سے باہر نکلنے لگتا ہے اور ان میں osmotic pressure کم ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے وہ فولڈ( fold) ہو جاتے ہیں یہ سارا عمل صرف ایک سے دو سیکنڈز میں ہوتا ہے تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ ان سیلز سے پہلے پوٹاشیم آئنز باہر نکلتے ہیں اور اس کے بعد یہ سیلز پانی کا اخراج کرتے ہیں اور ایک دفعہ چھونے پر بند ہونے کے بعد یہ سیلز دوبارہ دس سے بارہ منٹ میں دوبارہ تناو بحال کرتے ہیں اور پھر ان کے پتے دوبارہ کھلتے ہیں-

پودوں میں ایسی حرکات کو Turgor movements کہتے ہیں پودوں میں ہونے والی sleep movements بھی انھی ( turgor movements) کی ایک مثال ہے : pulvinus پتے کا وہ پھولا ہوا حصہ ہوتا ہے جہاں سے پتا شاخ کے ساتھ جڑا ہوتا ہے یہ سارا کام اسی حصے میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ ٹرین کے آخری ڈبے پر x کا نشان کیوں بنایا جاتا ہے ؟

اگر آپ نے ٹرین کا سفر کیا ہوگا تو یہ خوب جانتے ہوں گے کہ ٹرین کے ٹریک کے ساتھ متعدد نشانات ہوتے ہیں ۔ جن کا مطلب ہمیں تو نہیں پتہ ہوتا تاہم ان تمام نشانات کو ٹرین ڈرائیور سمیت عملے کے ارکان بڑی اچھی طرح جانتے ہیں ، لیکن ٹھہریں آج ہم آپکو ان نشانات میں سے چند ایک کا مطلب ضرور بتاتے ہیں ، 1- W/B سائن بورڈ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا کہ ٹرین کے ٹریک کے ساتھ ایک بورڈ لکھا ہوا ہوتا ہے

جس پر W/B لکھاہوتا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ "وسٹل بلو" یعنی سیٹی بجانا اس کا نشان عموماََ پل کے قریب سے گزرتے ہوئے دیکھا جا سکتاہے ۔ ٹرین ڈرائیور کے لیے ضروری ہوتاہے کہ وہ کسی بھی پل سے گزرتے ہوئے ٹرین کی سیٹی بجانا لازمی ہے ۔ 2۔پٹریوں کے درمیان فاصلہ کیوں ہوتاہے ٹرین کی پٹریوں کے درمیان اسلیے فاصلہ رکھا جاتا ہے کہ تا کہ پٹری چونکہ لوہے سے بنی ہوتی ہے اور لوہا گرمی میں پگھلتا ہے ۔ اسلیے گرمی کے موسم میں (لوہے ) پھیلنے کی وجہ سے پٹری کو ٹیڑھا میڑھا ہونے سے روکا جا سکے ۔3۔ ٹرین کے آخری ڈبے پر x کا نشان کیوں ہوتاہے ؟اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرین گزرنےکے بعد آخری ڈبے پر اسلیے xاسلیے لکھا جاتاہے تا کہ نیچے کھڑے عملے کو یہ معلوم ہو سکے کہ یہ گاڑی کا آخری ڈبہ ہے ۔ 

رات کے اوقات کےلیے ٹرین کے اخری ڈبے پر سرخ رنگ کی لائٹ بھی نصب کی گئی ہوتی ہے ۔ اسکے لیے علاوہ آخری ڈبے پر ایک طرف LV لکھا ہوتاہے جس کا مطلب لاسٹ وہیکل یعنی آخری ڈبہ ہوتاہے ،۔4۔ ٹرین کے ٹریک کے نیچے بجری ہی کیوں بچھائی جاتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ بارش کی صورت میں ٹرین کا ٹریک پانی سے خراب نہیں ہوتا ۔ اور پانی پتھروں سے بآسانی گزر جاتاہے جس سے ٹرین کا ٹریک نیچے دھنسنے سے بچ جاتا ہے ، اگر یہ ہی ٹریک سخت سمنٹ سے بنایا جایا تو جلد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو سکتاہے ،۔

کیا آپ کو معلوم ہے چپس کے پیکٹ میں ہوا کیوں بھری جاتی ہے ؟

اس کی دو خاص وجوہا ت ہیں لیکن ہم میں سے بہت سے لوگ شاید یہ سمجھتے ہیں کہ کمپنی تھوڑی چپس کو زیادہ مقدار میں ظاہر کرتی ہے ۔چیپس کو محفوظ بنانے کیلئے ہی کمپنیاں یہ حفاظتی تدابیر استعمال کرتی ہیں تاکہ تازہ چپس ہی عوام تک پہنچے ۔ چپس بیچنے والی کمپنیاں آپ کو ٹھگنے کے لئے پیکٹ میں ہوا نہیں بھرتی بلکہ اس کی دو سائنسی وجوہات ہیں۔

پہلی تویہ کہ ہوا چپس کو ٹوٹنے سے بچانے میں مدد کرتی ہے۔ دوسری یہ ہوا چپس کو تازہ اور خستہ رکھتی ہے۔ پیکٹ میں موجود اضافی جگہ کو سلیک فل کہا جاتا ہے۔ یہ جگہ چپس کو ایک سے دوسرے جگہ لے جاتے ہوئے ٹوٹنے سے بچاتی ہے۔ اگر چپس کے پیکٹ مکمل طور بھرے ہوتے تو ٹرانسپورٹیشن کے وقت چپس مکمل طور چورا ہو سکتے تھے۔ لیکن ہوا کی وجہ سے پیکٹ گدوں جیسے نرم اور پھول جاتے ہیں، جس وجہ سے چپس ٹوٹتے نہیں۔

وسری وجہ یہ ہے کہ پیکٹ میں موجود ہوا دراصل ناٹروجن گیس ہوتی ہے۔ جو چپس کو کافی عرصے تک تازہ اور کرکرا رکھتی ہے، اگر نائٹروجن کی جگہ پیکٹ میں آکسیجن گیس بھری جائے تو چپس بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔

بسکٹ میں سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

بسکٹ کا شمار ہلکی پھلکی غذاؤں میں ہوتا ہے۔ بسکٹ کو بچوں کے ساتھ بڑے بھی بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اس کے علاوہ مہمانوں کی تواضع کےلیے بھی اکثر بسکٹ رکھے جاتے ہیں۔ لیکن بسکٹ کھاتے وقت کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ بسکٹ پر ننھے ننھے سوراخ کیوں ہوتے ہیں؟

بسکٹوں کی تیاری کے وقت اوون (تندور) میں ڈالنے سے قبل اس کے آٹے میں اوپری سطح پرننھے ننھے سوراخ کیے جاتے ہیں۔ یہ سوراخ اس لیے کیے جاتے ہیں تاکہ اوون میں جب بسکٹوں کے پکنے کا مرحلہ شروع ہو تو اندر بننے والی بھاپ ان سوراخوں کے ذریعے باہر نکل جائے۔ اگر یہ بھاپ باہر نہ نکلے تو بسکٹوں کے ٹوٹنے اور ان پر بدنما نشانات پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

تازہ ترین