• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹربینک میں ڈالر2 پیسے بڑھ گیا،اوپن مارکیٹ میں استحکام

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں 2پیسے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 155.28روپے سے بڑھ کر 155.30 روپے اور قیمت فروخت 155.38روپے سے بڑھ کر 155.40روپے ہوگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید 155.40روپے اور قیمت فروخت 155.70روپے مستحکم رہی ۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 170.40روپے اورقیمت فروخت 172روپے مستحکم رہی تاہم 10پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 200روپے سے بڑھ کر 200.10روپے اورقیمت فروخت 201.50 روپے سے بڑھ کر 201.60روپے ہوگئی۔

تازہ ترین