• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی پولیس کی فائرنگ سے ہلاکت سے متعلق کیس، عینی شاہداورمدعی مقدمہ کا عدالت میں بیان ریکارڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے نبیل ہود بائی کی ہلاکت سے متعلق کیس کے عینی شاہداورمدعی مقدمہ امام رضا نے عدالت میں بیان ریکارڈکرادیا ہے۔ذرائع کے مطابق بیان میں مدعی مقدمہ نے بتایا کہ نبیل نے پولیس کے روکنے پر گاڑی بھگادی تھی جس پرپولیس نے پیچھا کرکے فائرنگ کی۔ گواہ نے بتایا کہ 22تاریخ کومیں اورنبیل خیابان بدر سے واپس آرہے تھے۔خیابان مجاہدپرپولیس موبائل چیکنگ کیلئے موجود تھی۔
تازہ ترین