• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم کے بعد شہباز شریف کا اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو بھی خط

وزیر اعظم کے بعد شہباز شریف کا اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو بھی خط


پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو بھی خط لکھے ہیں۔

شہبازشریف نے خط چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے 5 نومبر کے مراسلے کے جواب میں لکھا ہے، خط میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے لئے تین تین نام بھی تجویز کئے گئے ہیں۔

شہبازشریف کی طرف سے سندھ کے لیے نثار درانی، جسٹس ریٹائرڈ عبدالرسول میمن اور اورنگزیب حق کے نام تجویز کئے گئے ہیں ، جبکہ بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد رؤف عطا اور راحیلہ درانی کے نام دیئے گئے ہیں۔

قائد حزب اختلاف نے خط میں موقف اختیار کیا کہ ہمیں عدالتی حکم کا پورا احترام ہے، متعلقہ آئینی شقوں کو پورا کرنا لازم ہے ۔

اپوزیشن لیڈر کے دفتر کی طرف سے بھجوائے گئے خط میں آئین کے آرٹیکل213 ٹواے کا حوالہ دیا گیا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 213 ٹواے اور ٹوبی کے تحت اپوزیشن لیڈر پھر بامعنی مشاورت کے عمل کا آغاز کر رہے ہیں ۔

ان کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو اتفاق رائے پر مبنی مشاورت کرنی ہے۔

اپوزیشن لیڈر آفس کے خط میں کہا گیا ہے کہ ان حقائق کی روشنی میں آپ اپوزیشن لیڈر سے رجوع کرسکتے ہیں۔

تازہ ترین