• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سیریز میں جنید، راحت کی واپسی کا امکان

سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ میں فاسٹ بولر جنید خان، عثمان شنواری اور راحت علی کے نام زیرِ غور ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

آسٹریلیا سے واپسی پر فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انڈر 19 کیمپ میں رپورٹ کا امکان ہے۔

سری لنکا سیریز کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کے ٹاپ پرفارمرز کے ناموں کو زیرِ غور لایا جائے گا۔

سمیع اسلم، عمران بٹ، اشفاق احمد اور عادل امین کے نام بیٹسمینوں کی ممکنہ فہرست میں شامل کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین