• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے مظالم کا سلسلہ جاری، ایک ماہ میں لاک ڈاؤن کے دوران سات کشمیریوں کو شہید جبکہ 82 کو زخمی کردیا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے قابض فوج کی جانب سے پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کا وحشیانہ استعمال کیا جا رہا ہے، مقبوضہ وادی میں 5 اگست کے غیرقانونی اقدام کے بعد سے جمعہ کی نماز پر پابندی تاحال برقرار ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا لاک ڈاؤن 119 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

میڈیا سروس کے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق قابض بھارتی فوج کے مظالم کے دوران گزشتہ ماہ 82 کشمیری زخمی ہوئے، جنہیں پیلٹ گنوں، فائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ میں زخمی کیا گیا۔

گزشتہ ماہ گھروں پر چھاپے مار کر 60 کشمیریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بھارتی فوج نے محاصروں کے دوران 3 رہائشی گھروں کو تباہ بھی کیا۔

تازہ ترین