بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کے باعث کمپاؤنڈ کی دیوار گھروں پر گرنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ۔
تامل ناڈو اور پڈوچیری ریاستوں میں چند روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث چنئی سمیت متاثرہ علاقوں میں اسکول اور کالج بند کر دیئے گئے ہیں۔
بارش کے سبب یونیورسٹیوں میں آج ہونے والے امتحانات بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔
دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں فضائی آلودگی برقرار ہے اور آج شہر کا ایئر کوالٹی انڈکس218 ریکارڈ کیا گیا ہے۔