آپ آف لائن ہیں
جمعہ16؍ذی الحج 1441ھ7؍اگست2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بنگلہ دیش لیگ کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو کلیئرنس دینے کا فیصلہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے لیے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی دینے کا فیصلہ کیاہے۔ ٹی ٹین کرکٹ لیگ کے بعد یہ پہلی لیگ ہے جس کے لیے قومی کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق شعیب ملک اور محمد عرفان کو اب تک این او سی دےدیے گئے ہیں۔دیگرکرکٹرز کے رابطے کرنے پر این او سی کا فیصلہ کر دیا جائے گا ۔ وہاب ریاض ،محمدآصف ،شاہد آفریدی محمد عامر ، محمد نواز عماد وسیم اور محمد موسی نےبھی معاہدے کئے ہیں۔ بی پی ایل 6 دسمبر سے 11 جنوری تک جاری رہے گی۔
اسپورٹس سے مزید