• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی:عبداللہ شفیق، احمد شہزاد، عمران فرحت ، اکبرکی سنچریاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ الیون ٹورنامنٹ میں سنٹرل پنجاب کے عبداللہ شفیق اور احمد شہزاد، بلوچستان کے عمران فرحت اور اکبرالرحمٰن نے سنچریاں اسکور کردیں۔ پہلے روز سنٹرل پنجاب نے سدرن پنجاب کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 339 رنزبنالیے ہیں۔ فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے عبداللہ شفیق نے 133 جبکہ احمد شہزاد نے 100 رنز بنائے۔یو بی ایل کمپلیکس کراچی میں ناردرن نے پہلے روز کھیل کے اختتام پر 5وکٹ پر 341 رنز بنالیے ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بلوچستان نے سندھ کے خلاف پہلے روز کھیل کے اختتام پر 2 وکٹ پر 271 رنز بنالیے ہیں۔ عمران فرحت 137اور اکبرالرحمٰن 121رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
تازہ ترین