• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوورسیز پاکستانیوں کی دہری شہریت سمیت تمام مسائل حل کریں گے، گورنر پنجاب

لزبن (نمائندہ جنگ) پرتگال میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب، پرنسپل سکرٹری بابر حیات تارڈ، فرخ چغتائی اور پاکستانی سفارتخانہ کے عملہ سمیت پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کے ڈویل نیشنلٹی کے مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی رہنماؤں نے گورنر پنجاب کو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل جن میں ڈیول نشینلٹی، پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ اور ڈیڈ باڈیز کو پاکستان بھجوانے کے متعلق آگاہ کیا اس موقع پر سفیر پاکستان جاوید جلیل خٹک کا کہنا تھا آپ کے تمام مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے اور پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے لیے بہت جلد آن لائن سروس شروع کر رہے ہیں جس سے اوورسیز پاکستانیوں کا پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل سے میں بخوبی واقف ہوں اور پاکستان جاتے ہی دیگر مسائل سمیت ڈیول نیشنلٹی کے مسئلہ کو فورا حل کروائیں گے اس موقع پر گورنر پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ اورسیزز پاکستانوں کا بڑا مسئلہ جائدادوں پر قبضے کا ہے جس پر ہم نے قبضہ مافیوں کی کمر توڑ دی ہے۔

تازہ ترین