• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثات و واقعات میں 4 افراد جاں بحق، پولیس افسر زخمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات و واقعات میں 4افراد جاں بحق،پولیس افسر زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق ہاکس بے روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے 50سالہ رحیم بخش جاں بحق ہو گیا،قیوم آباد کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 54سالہ محمد خان جاں بحق ہو گیا، کورنگی مہران ٹائون ڈرائیونگ لائسنس برانچ کے نزدیک 58سالہ شمیم احمد زہریلی چیز کھانے سےبے ہوش ہو گیا ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا،لانڈھی دائودچورنگی کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 30سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا،شارع فیصل ایف ٹی سی پل پر ٹھیلے سے ٹکرانے سے موٹر سائیکل سوار پولیس افسر 50سالہ واحد علی شاہ ولد غلام حسین زخمی ہو گیا،علاوہ ازیں گورا قبرستان ایف ٹی سی پل کے قریب 60سالہ دوست محمد بے ہوش ہوگیا ،جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔

تازہ ترین