• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پیپلز پارٹی کے 52 ویں یوم تاسیس کے موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس دوران شاہد مجید کا کہنا تھا کہ قربانیوں اور جہدوجہد کا سلسلہ جاری رکھا جاے گا۔

پی پی پی جاپان کے راہنماؤں شاہد مجید ایڈوکیٹ، سید یاسر گیلانی اور یوسف علی کے زیر اہتمام شاندار پر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں جاپان بھر کی نمایاں سیاسی، سماجی اور دینی تنظیموں کے سربراہان سمیت کمیونٹی کےہر طبقہ فکر کی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب میں جیالوں کی نعرے بازی اور جوش خروش دیکھنے والا تھا، ہال جئے بھٹو اور پیپلز پارٹی زندہ باد کے نعروں سے بار بار گونجتا رہا، اس موقع پر مقررین نے پی پی کے جیالوں کو یوم تاسیس کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ آج پی پی کے جیالوں نے کمیونٹی کا گلدستہ سجایا ہے ، ہم اس پر انہیں مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

پیپلز پارٹی کے جیالوں نے آنے والے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

تقریب میں دور دراز سے آئے پی پی کارکنان کی کثیر تعداد شریک تھی، تقریب سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں شاہد مجید یاسر گیلانی، خلیل بیگ، یوسف علی سمیت عوامی نیشنل پارٹی جاپان کے صدر نعیم خان،  امیر اہل سنت مولانا عبدالمجید مغل، اسلامی سینٹر تجویذالقران جاپان کے چیئرمین قاری علی ، حسن ممتاز صحافی، حمائیوں مغل صحیم عباسی،    ن لیگ ٹوکیو کے صدر شیخ زولفقار علی، آواز اسلام کے چئیرمین غنی یوسف اور کاروباری شخصیات حاجی عبداللّٰہ خان،  محمد شہزاد، ھودو نیوز کے چئیرمین یوسف علی، سینیر پاکستانی طیب خان پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے جنرل سیکرٹری الطاف غفار ہم خیال دوست چوہدری ارشاد روبی ساچو نے خطاب کیا۔

تقریب میں ہم خیال دوست ملک سلیم بوئیکی تایا امجد راجہ عتیق ملک زولفقار رضا بھائی۔ زولفقار گجر، فیاض شیروانی۔  حیدر علی زیشان خان۔  عارف انصاری۔ عابد چندریگر جاپانی۔ پروفیسر سکیگوچی ۔ پاکستان ایسوسی ایشن کے نایب صدر مجاہد ٹونی سلیم باشی شاہد علی شاہ امجد ناگارا ، محمدانور محمد حبیب سمیت دیگر شخصیات بھی شریک تھیں۔

تازہ ترین