• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما میں پانی کو نظر انداز کیوں نہ کریں؟

انسانی جسم کا 60 فیصد اور رگوں میں دوڑنے والے خون کا 90 فیصد حصہ پانی پر مشتمل ہوتا ہے, کچھ افراد سردی کے آتے ہی پانی کا استعمال نہایت کم کر دیتے ہیں، چاہے سردی ہو یا گرمی پانی کی افایت اور ضرورت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

امریکی ماہرین غذائیت کے مطابق پانی ہماری صحت کے لیے اہم ہے، روزانہ دن میں 8 سے 12 گلاس پانی پیناچاہئے ، اس کا استعمال جسم میں موجود مضر اجزا کو جسم سے نکال دیتا ہے، دماغ کو صحیح طریقے سے کام کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ جسم کے درجہ حرارت کو بھی متوازن رکھتا ہے، یہاں یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ سادے اور صاف پانی کا استعمال فائدہ مند ہے ، سوڈا واٹر، کولڈڈرنکس، یا آرٹیفیشل جوس کے کئی نقصانات ہیں۔

پانی پینے کے بے شمار فوائد جن کے بعد آپ ہر وقت پانی کی بوتل ہاتھ میں رکھنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ڈی ہائیڈریشن سے بچاتا ہے

پانی کی کمی کے باعث ہونے والی ڈی ہائیڈ ریشن کو معمولی نہیں سمجھنا چاہئے کیوں کہ پانی کی کمی سے بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ، پانی کی کمی کے سبب دماغ میں سوجن ہو سکتی ہے ، گردے فیل اور دورےبھی پڑ سکتے ہیں ۔

جلد صاف، چمکدار اور نم رہتی ہے

پانی کے مناسب استعمال سے جلد پرداغ دھبے ، ایکنی اور کیل مہاسوں میں واضح کمی آتی ہے جبکہ جلد صاف شفاف چمکدار ہو جاتی ہے ، زیادہ پانی پینے کے سبب جسم سے فاضل مادے نکلتے رہتے ہیں جس سے خون صاف رہتا ہے ۔

موڈ خوشگوار رہتا ہے

پانی کی کمی کے باعث آپ خود کو تھکا ہوا محسوس کر سکتے ہیں اور روز مرہ کی روٹین میں یاد رکھنے والی چیزیں بھول سکتے ہیں ، ہشاش بشاش اور تازہ دم رہنے کے لیے پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں، پانی کا زیادہ استعمال کرنے والے افراد کا موڈ خوشگوار رہتا ہے جس سے وہ خود کومتحرک اور خوش محسوس کرتے ہیں۔

خون کی گردش میں مددگار

پانی کی صحیح مقدار کا استعمال پورے جسم میں آکسیجن اور خون کی ترسیل کو بہتر اور تیز بناتا ہے، تیز بلڈ سرکولیشن سے مجموعی طور پر صحت پر اثر پڑتا ہے۔

وزن میں کمی لاتا ہے

وزن میں کمی کے خواہش مند افراد کو چاہئے کہ پانی کا استعمال بڑ ھا دیں، پانی کے زیادہ استعمال سے بھوک کی کمی کا احساس کم ہو جاتا ہے اور جو غذا استعمال کی جائے اس سے صحیح طریقے سے ہضم ہو کر خون میں شامل ہونے میں مدد ملتی ہے ۔

قبض کی شکایت میں آرام

پانی کی کمی سے آنتیں سوکھ جاتی ہیں جس سے قبض کی شکایت ہوتی ہے ، غذا کے ہضم ہو نے کے بعد اس میں موجود اجزا کو صحیح طرح سے خون میں شامل ہونے میں پانی اہم کردار ادا کرتا ہے ، پانی کے مناسب استعمال سے تھوک بنتا ہے جس کے نتیجے میں غذا آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے، میٹا بالز م تیز ہوتا ہے غذا جلدی سے ہضم ہو کر آنتوں میں رہنے کے بجائے فضلے کی شکل اختیار کر کے جسم سے خارج ہو جاتی ہے، پانی کی کمی سے معدہ بہتر طریقے سے کام نہیں کر پاتا جس کے نتیجے میں اچھی غذا بھی اپنا اثر کھو دیتی ہے ۔

پانی جوڑوں کے درد سے بچاتا ہے

please wait while file is uploading on server

جیسے ایک گاڑی کے چلنے کے لیے پیٹرول بہت ضروری ہے بالکل اسی طرح پانی انسانی جسم کو متحرک رہنے میں مدد دیتا ہے ، اس کا استعمال جوڑوں کے لئے فائدہ مند ، اس سےریڑھ کی ہڈی ، پٹھے اور ہڈیاں صحیح طریقے سے کام کرتی ہیں۔   

تازہ ترین