• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

لڑکی کا ہاتھوں کو ایک دوسرے میں سے گزارنے کا کرتب

اپنے طبعی جسم کے ساتھ انسان اپنے ایک عضو میں سے دوسرے کو گزار نہیں سکتا، اور یہی سب سے بڑی حقیقت ہے۔ 

لیکن سوشل میڈیا پر وائل ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ ایک لڑکی اپنے ہاتھوں کو دوسرے میں سے باآسانی گزار رہی ہے۔

یہ حقیقت ہے یا پھر نظر کا دھوکا، اس کا فیصلہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی کیا جاسکتا ہے۔ 

لڑکی کا ہاتھوں کو ایک دوسرے میں سے گزارنے کا کرتب


یوں تو سوشل میڈیا بالخصوص ٹک ٹاک پر گزرتے دن کے ساتھ نت نئی ویڈیوز  کا ایک بڑا اسٹاک موجود رہتا ہے، جس میں سے کچھ مخصوص ہی ویڈیوز وائرل ہوپاتی ہیں۔

آج کل ایسی ویڈیوز کا رجحان زیادہ ہے جن میں ہاتھوں کی مدد سے مختلف کرتب دکھائے گئے ہوں، یہ ویڈیوز دیکھنے والوں خوب محظوظ کرتی ہیں۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہنے والی ٹوری پرینو نے بھی ہاتھوں کی ایک ٹرک سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔

نوجوان لڑکی کے ہاتھوں کو دیکھ کر ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ وہ ایک دوسرے میں گزر رہے ہیں اور سامنے آرہے ہیں۔

ٹک ٹاک کے بعد اس لڑکی نے اپنی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جہاں اس ویڈیو کو 90 لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

یہ ویڈیو نظروں کا دھوکا ہے کیونکہ لڑکی بہت تیزی کے ساتھ ایک ہاتھ کو دوسرے ہاتھ سے ملا کر اپنی انگلیوں کو بند اور کھول رہی ہے جبکہ یہ سب اتنی تیزی کے ساتھ ہورہا ہے جیسے ہاتھ ایک دوسرے میں سے گزر رہا ہو۔

تازہ ترین
تازہ ترین