آپ آف لائن ہیں
بدھ21؍ذی الحج1441ھ12؍اگست 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

وزیراعظم عمران خان کی ترک سیریل ’ارطغرل غازی‘کوسرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے مشہور ترک سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو سرکاری ٹی وی پر نشر کرنے کی ہدایت کردی ، سیریل پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کواسلامی تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی افتخاردرانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا سیریل تاریخ اسلام کے عظیم مجاہدار طغرل غازی کی زندگی پر بنایا گیا ہے، وزیر اعظم نے سرکاری ٹی وی انتظامیہ کو سیریل نشر کرنے کی ہدایت کی ہے، سیریل پاکستان میں نشر کرنے کا مقصد قوم کواسلامی تاریخ سےآگاہ کرناہے، ترک سیریل میں تاریخ اسلام، ثقافت، اسلامی ہیروز کو اجاگر کیا گیا ہے۔
دل لگی سے مزید