• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’نکما‘ ڈائریکٹر سویٹر میں، اداکارہ کاٹن کی ساڑھی میں، شلپا شیٹھی

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ کی مشہور اداکارہ شلپا شیٹھی کا سردی کے موسم میں کاٹن کی ساڑھی پہن کر فلم کی شوٹنگ کرنے سے موڈ خراب ہو گیا۔شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’صبح کے وقت شوٹنگ کا مطلب ہے کہ آپ کو 15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت میں کام کرنا ہے جو کہ مضحکہ خیز ہے۔‘44 سالہ اداکارہ ان دنوں صابر خان کی آنے والی فلم ’نکما‘ کی شوٹنگ کے سلسلے میں بھارت کے شہر لکھنو میں موجود ہیں۔اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شلپا شیٹھی نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے ’ٹھنڈا ڈائریکٹر، ٹھنڈا موسم! ایل او ایل۔‘شلپا شیٹھی نے مزاحیہ انداز میں ڈائریکٹر صابر خان کو ٹرول کیا جو کہ ویڈیو میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھے نظر آتے ہیں جبکہ فلم کے سیٹ پر شلپا ان کے دائیں جانب بیٹھی اور کانپتی ہوئی کہتی ہیں ’15 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت، ڈائریکٹر سویٹر میں جبکہ اداکارہ کاٹن کی ساڑھی میں‘ اور ساتھ ہی ڈائریکٹر کی جانب دیکھتے ہوئے شرارتاً ’نکما‘ کا لفظ بھی بول دیتی ہیں۔ڈائریکٹر صابر خان فلم کے سیٹ پر شلپا شیٹھی کی شرارت کو سمجھ جاتے ہیں اور مسکراتے ہوئے آنکھوں کے اشارے سے اس پر ردِعمل دیتے ہیں۔’نکما‘ ایک رومانوی کامیڈی فلم ہے جس میں شِرلی سیٹیا اور ابھی منیو دسانی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔اس فلم سے شلپا شیٹھی کی 12 برس کے بعد بالی وڈ میں واپسی ہو رہی ہے۔ انہوں نے اس سے قبل 2007 میں فلم ’اپنے‘ میں اداکاری کی تھی۔فلموں میں طویل عرصے بعد واپسی سے متعلق شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ ’میرا خیال ہے جو ایک مرتبہ اداکار ہوتا ہے وہ ہمیشہ اداکار ہوتا ہے، ایک مرتبہ آپ خون کا ذائقہ چکھ لیں تو پھر آپ لمبے عرصے تک اس سے دور نہیں رہ سکتے۔‘فلم ‘نکما‘ میں اپنے کردار سے متعلق شلپا نے کہا کہ ’وہ فلم میں ایک مختلف انداز میں نظر آئیں گی۔اداکارہ کے بقول ’میں سمجھتی ہوں کہ ڈائریکٹر صابر مجھے ایک مختلف انداز میں پیش کر رہے ہیں اور میں اپنے کردار سے متعلق بہت پرجوش ہوں۔‘فلم ’نکما‘ آئندہ برس موسم گرما کے دوران ریلیز کی جائے گی۔
تازہ ترین