آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار17؍ ربیع الثانی 1441ھ 15؍ دسمبر 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

ماسکو، لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کے لیے پیش

ماسکو، لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کے لیے پیش


ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے دارلحکومت ماسکو کے ایک میوزم میں آنے والے سیاحوں کے لیے لاکھوں ڈالرز سے بھری کرسی نمائش کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔’منی تھرون ایکس 10ʼ ایک ایسی کرسی ہے جو کہ ڈھائی انچ بلٹ پروف گلاس کی پرت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔یہ منفرد کرسی اندر سے ایک ملین ڈالرز مالیت (پاکستانی 15 کروڑ روپے سے زائد) کے نوٹوں سے بھری ہوئی ہے۔لاکھوں ڈالرز سے بھری یہ کرسی روسی دارالحکومت کے شمال میں آرٹ میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔اس کرسی کو روسی فنکار الیکسی سرجینکو نے ارب پتی کاروباری شخصیت ایگور رایباکوف کی شراکت سے تیار کیا ہے۔47 سالہ بلڈنگ میٹریل سیلزمین نے ایک سماجی تقریب کے موقع پر اس کرسی کی نقاب کشائی کی۔روس کے صنعتی شہر میگنیٹوگورسک سے تعلق رکھنے والے رایباکوف روس کی چھت سازی اور انسولیشن کا مواد اور سسٹم بنانے والے سب سے بڑی صنعت ٹیکنوکول کارپوریشن کے مالک ہیں۔رایباکوف اپنی دولت کے ذریعے سب کی توجہ مرکوز کرنے کے لیے منفرد کام کرنے کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔اس سے قبل بھی سینٹ پیٹرزبرگ میں گیزپروم ارینا میں بزنس کانفرنس کے دوران انہوں نے حاضرین میں 2 لاکھ ڈالرز نچھاور کیے تھے۔

دل لگی سے مزید