• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مزید پانچ گولڈ میڈلز، سعدی عباس نے کراٹے ٹائٹل جیتا

ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کے مزید پانچ گولڈ میڈلز


کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیپال میں کھیلے جانے والے 13ویں ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے منگل کو مزیدپا نچ گولڈ میڈلز جیت لئے۔ پاکستان کے سعدی عباس نے 75 کے جی کراٹے میں گولڈ میڈل جیت لیا، جبکہ84کے جی میں محمد اویس طلائی تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، تائی کوانڈو کے54 میں شاہ زیب جبکہ شوٹنگ کے فائر پسٹل اور 3x40 ٹیم ایونٹ میں بھی پاکستان نے گولڈ میڈلز جیت لیا، رائفل شوٹنگ میں پاکستان نے برانز میڈل اپنے نام کیا، کراٹے ایونٹ میں ظفر اقبال نے 60 کلوگرام اور نصیر احمد نے 67 کلوگرام کیٹگری میں چاندی کا تمغہ جیتا۔ خواتین مقابلوں میں ثناءکوثر نے 55 کلوگرام اور کلثوم نے 68 کلوگرام میں چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ ناز گل نے 61 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ والی بال فائنل میں پاکستان کو روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سمیع اللہ نے 100 میٹرز دوڑ میں برانز میڈل حاصل کیا۔

تازہ ترین